بات یہ چل رہی تھی کے ہمارے نزدیک خاتم النبیین کا معنیٰ اور مطلب ہے آخری نبی مفسرین نے بھی تفسیراسی طریقے سے کی ہےاور آپﷺنے خود اس آیات کی تشریح بھی اسی طریقے سے کی ہےاور جتنی بھی لُغت کی کتابیں ہیں اُنہوں نے بھی خاتم النبیین کا معنیٰ اور مطلب آخری بیان کیا ہےقادیانی اس کا کیا ترجمہ کرتے ہیں وہ بھی آپ نے پہلے سُن لیۓہیں اب قادیانیوں کی طرف سے ایک سوال اور اسکا جواب ایک سوال قادیانیوں کی طرف سے یہ کیا جاتاہےکے شاہ عبدُالعزیزمُحدث دہلویؒ کو خاتم المحدثیین کہا جاتا ہےحلانکہ وہ آخری مُحدث تونہیں ہےمعلوم ہوا کے اسکا معنیٰ آخری نہیں ہیں اور اسی طرح بعض مُفسِرین کو خاتمُ المُفسرین کہاجاتاہےحلانکہ وہ آخری مُفسِرنہیں ہیں اس کے بعد بھی مُفسرآےہیں معلوم ہوا کہ خاتم المحدثیین خاتمُ المُفسرین آخری کو صرف نہیں کہاجاتا بلکہ اس کو بھی کہا جاتاہےجو کمال کا مُحدث ہوبڑا مُحدث ہوتواسی طرح خاتم النبیین کا لفظ آخری کے لیۓ یہاں نہیں آیاتواسکاجواب یہ ہےکے خاتم المحدثیین یاخاتمُ المُفسرین وہ لوگوں نے کہاہےجہنوں ںے کہا ہےوہ کہنےوالےیہ نہیں جانتےکہ دوسری جگہ اس سے بھی بڑا مُحدث رہتا ہے دوسری جگہ پراس سے بھی بڑا مُفسِررہتاہےاوروہ یہ نہیں جانتے کے کل اس سے بھی بڑا مُفسِرآ سکتا ہے اس سے بڑا مُحدث آسکتاہے اس کے بعد بھی کویٔ مُفسِرآ سکتا ہے اس کے بعد بھی کویٔ مُحدث آ سکتاہےتوجوکہنےوالےہیں وہ جانتے نہیں ہیں اس کےبعد کویٔ مُفسِرآسکتاہےکے نہیں آسکتااوران کویہ بھی پتا نہیں کے دوسرے علاقے کے اندرکویٔ اور مُفسِرہے یا نہی ہےتواس لیۓجب وہ خاتم المحدثیین کہتے ہیں خاتمُ المُفسرین کہتے ہیں تو اسکا ترجمہ آخری نہیں کیاجاتا بلکہ یہی کہاجاتاہےیہ چونکہ اسی کوآخری سمجھ رہیں ہیں تو یہاں اسکا ترجمہ ہےکمال لوگ کہتے ہیں کمال کا مُحدث ہے حدیث بیان کرنا اس پر ختم ہوگیاہےکمال کا مُفسِرہے تفسیربیان کرنا اس پر ختم ہوگیاہےاورآپﷺکو کہنے والی ذات حق تعالیٰ کی ہے حق تعالیٰ کو اس وقت کا بھی علم ہےاورآئندہ کا بھی علم ہے حق تعالیٰ جانتے ہیں کے اس وقت بھی آپﷺ آخری ہیں کسی اورجگہ پرمیں نے کسی اور نبی کو نہیں بھیجااور قیامت تک کسی اور نبی کو میں مبعوث نہیں کروں گاتو یہ حق تعالیٰ نے کہاہےاور وہ بندوں نے کہاہےاسی لیۓ فرق ہے بندوں کا علم محدود ہے اور حق تعالیٰ کا علم لا محدود ہے اس لیۓ یہ کہناکے وہاں پرجس طرح آخری ترجمہ نہیں ہے خاتم النبیین میں بھی آخری ترجمہ نہیں ہوگا یہ غلط ہے خاتم النبیین کا معنیٰ آخری ہےباقی یہاں رہا یہ سوال کے اگر آخری اسکا ترجمہ کرے توپھرآپﷺ کی فضیلت ثابت نہیں ہوتی یہ پہلےبھی میں عرض کرچکا ہوں کیسے آپﷺ کی فضیلت ثابت ہوتی ہےاورانشأاللہ اور دلائل بھی عرض کروں گا آپﷺکو آخری کہنے میں آپﷺ کی فضیلت کیسے ہےلیکن فضیلت کو ثابت کرنے کے لیۓ آپﷺ افضل اور رُسُل ہیں اُس کوثابت کرنے کے لیۓہمارے پاس اور بھی آیات بہت ساری ہیں حق تعالیٰ نے وما أرسلناك إلا رحمة للعالمين فرمایا آپﷺ کواوریہ صرف آپﷺ کے لیۓ ہے کے آپ تمام جہانوں کے لیۓ رحمت ہیں آپ کی نبوت تمام جہانوں کے لیۓ ہے اور اسی طرح جتنے بھی احسان حق تعالیٰ نے انسانوں پر کیۓ ہیں کویٔ احسان کر کے احسان جِتلایا نہیں لیکن آپﷺکی زات اقدس ایسا احسان کے ہمارے اُوپرحق تعالیٰ نے احسان جِتلایا ہے لقد من الله على المؤمنين إذ بعث فيهم رسولا من أنفسهم تو اور بہت ساری آیات ہیں جس سے پتا چلتاہے کے آپﷺکی زات اقدس افضل اشرف اعلیٰ زات ہے بہت بُلندوبالا ذات ہے آپﷺکی بلندی اس آیات سے بھی ثابت ہوتی ہےاور دوسری آیات سے بھی ثابت ہوتی ہے حق تعالیٰ ہمیں سمجھنے کی اورعمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔

متعلقہ بیانات

ختم نبوۂ – نعمت

حق تعالیٰ کے انعامات میں ہم ہروقت گھرے ہوۓ ہیں حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری نعمتوں کو تم شمار بھی نہیں کر سکتے اور یقیناً ہے بھی ایسے کہ انسان صرف [...]