ہمارے بارے میں

حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب مدظلہ (ناظم اعلیٰ وفاق المدارس عربیہ، پاکستان) اور حضرت مفتی محمد احمد صاحب  (فرینکفرٹ، جرمنی) کی زیر نگرانی جرمنی میں قائم ہونے والا ادارہ نُور العِلم e.V. مسلمانوں کا خود مختار رفاہی اور غیر منفعتی تعلیمی ادارہ ہے جو کتابوں📚، کورسز، تقریبات اور سوشل میڈیا کے ذریعے جرمنی 🇩🇪 میں اسلامی 🕋 تعلیمات کو فروغ دے رہا ہے۔

اس کوشش کے ذریعہ،انشاء اللہ، ایسے برصغیری نژاد مسلمان نوجوانوں، بچوں اور بچیوں تک دینی تعلیم کو پہچانامقصود ہے،  جو علم دین  سیکھنے کا شوق  رکھتےہیں اور کسی  حد تک اردو بول تو سکتے ہیں ، لیکن اردو لکھ اور پڑھ نہیں سکتے۔ جرمن اسکولوں میں تعلیم  حاصل کرنے کی وجہ سے  جرمن ہی ان کی بنیادی تعلیمی زبان بن چکی ہے۔

اسی طرح جرمن، ترکی، عربی اور مشرقی یورپی پس منظر کے دیگر مسلمان بھی ان مذہبی تعلیمی پیشکشوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

نور العلم ای.وی۔ کی مالی مدد کرنے کا انتخاب کرنے کا شکریہ

چندہ کرتے وقت ، آپ یہ واضح کرسکتے ہیں کہ آیا آپ صدقات ، زکوٰۃ. یا ہدیہ (تحفہ) دے رہے ہیں۔ اس سے ہمیں یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ رقم صرف متعلقہ پروجیکٹس پر استعمال ہوگی۔

اللہ سبحانہ وتعالی آپ کے عطیات قبول فرمائے۔