خاتم النبیین پر،قادیانیوں کی طرف سے ایک سوال یہ اٹھایا جاتا ہے ایک تاویل  یہ کی جاتی ہے کہ خاتم النبیین کا معنٰی اور مطلب یہ ہے کہ آپﷺ آخری ہیں،خاتم ہیں، لیکن کن نبیوں کیلیے؟ جو نبی پہلے گزر چکے ہیں۔ حضرت آدمؑ سے لیکرحضرت عیسیؑ تک کے لیٔے آپﷺ آخری ہیں۔ لیکن آپﷺ کے بعد جو کوئی نبی آئے گا اس کے لئے آپﷺ آخری نہیں ہیں۔ تو یہ خاتم آپﷺ  پہلے نبیوں کے لئے ہیں ،بعد میں آنے والے نبیوں کیلیے نہیں ہیں۔

تو اسکا جواب یہ ہے کہ خاتم النبیین آپﷺ کی خصوصیت ہے۔  ایک تو اس وجہ سے ، اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن مجید کے اندر خاتم النبیین کا لقب صرف آپﷺ کوعطا فرمایا ہے کسی اور نبی کونہیں دیا ۔

اسی طرح آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے تمام انبیاؑ پر جو خصوصیت عطا کی گئی ہے ان میں سے ایک چیز ہے  یہ تِرمَزی شریف جلد نمبر2 صفحہ نمبر 283 پر یہ حد یث ہے تو حق تعالی ٰنے بھی بتایاکہ خاتم النبیین آپﷺ کے لئے ہے ۔آپﷺ کے علاوہ کسی اور کوحق تعالیٰ نے یہ چیز عطا نہیں فرمائی ۔ تو اسی طرح حدیث میں جو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ چیزیں کچھ چیزیں مجھے دی گیٔ ہیں۔

ایک حدیث میں ہے کہ6 چیزیں مجھے دی گئی ہیں جو کسی اور نبی کو نہیں دی گیٔں۔ تو اُن میں سے ایک چیز ہےکہ میرے اوپر نبوت کوختم کیا گیا۔ یہ چیزبھی حق تعالیٰ نے مجھے دی ہے کسی اور نبی کو نہیں دی۔

اور اگر خاتم النبیین کا یہ معنٰی لیں کہ پہلوں کے اعتبارسے آپﷺ خاتم ہیں تو اس اعتبارسےتو دوسرے نبی بھی خاتم بن جائیں گے ۔حضرت عیسیؑ بھی پہلے نبیوں کے اعتبارسے آخری بنیں گے ،حضرت موسیٰ ؑبھی پہلے نبیوں کے اعتبارسے آخری بن جائیں گے ،اسی طرح حضرت ابراہیمؑ بھی آخری بن جائیں گے ،حضرت آدمؑ کے علاوہ ہر نبی کو پھر خاتم النبیین کہا جا سکے گا ۔حالانکہ خاتم نبوت اور خاتم النبیین آپﷺ کا مقام اور مرتبہ ہے جو حق تعالیٰ نےآپﷺ کودیا۔ اور آپﷺ نے بھی فرمایا کہ جو6 چیزیں مجھے دی گیٔ ہیں کسی اور نبی کو نہیں دی گیٔ اُن میں سے ایک چیز میرےاوپر نبوت کوختم کیاگیا۔

معلوم ہوا کہ یہ عہدہ آپﷺ کے لئے ہی مخصوص ہے کسی اور کو نہیں ملا ۔اگر آپ والا ترجمہ لے لیں کہ آپﷺ پہلوں کے اعتبارسے خاتم ہیں تو پھر یہ عہدہ دوسرے انبیاؑ کوبھی ملےگا آپﷺ کی خصوصیت نہیں رہے گی حق تعالیٰ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرماۓ۔

متعلقہ بیانات

ختم نبوۂ – نعمت

حق تعالیٰ کے انعامات میں ہم ہروقت گھرے ہوۓ ہیں حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری نعمتوں کو تم شمار بھی نہیں کر سکتے اور یقیناً ہے بھی ایسے کہ انسان صرف [...]