ہمارےدرمیان اورقادیانیوں کے درمیان کیا فرق ہے۔ کن کن چیزوں میں فرق ہے؟ بہت ساری چیزوں میں فرق ہے، ان میں سے چند جو بنیادی چیزیں ہیں وہ آپکے سامنے عرض کر دیتا ہوں۔

  1. ہم آپﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں اور قادیانی مرزا غلام قادیانی کو آخری نبی مانتے ہیں
  2. ہم آپﷺ کی امت ہیں جبکہ قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کی امت ہیں
  3. ہمارے نزدیک نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور قادیانیوں کے نزدیک نبوت کا دروازہ کھلا ہے۔
  4. ہمارے نزدیک عیسیٰؑ آسمانوں پر زندہ ہیں اور قیامت کے نزدیک نازل ہوں گے۔جبکہ قادیانیوں کے نزدیک حضرت عیسیٰؑ وفات پا چکے ہیں اور عیسیٰؑ جیسا ایک آ چکا ہے اور مرزا غلام قادیانی ہے۔
  5. پانچواں فرق یہ ہے کہ ہمارے نزدیک حضرت مہدیؑ قیامت کے قریب مدینہ منورہ میں پیدا ہوں گے اور ان کا ظہور ہو گا جبکہ قادیانیوں کے نزدیک مہدی آ چکا ہے اور وہ مرزا غلام قادیانی ہے۔
  6. چھٹا فرق یہ ہے کہ ہمارے نزدیک دجال قیامت کے قریب نکلے گا اور عیسیٰؑ اس کو قتل کریں گےجبکہ قادیانیوں کے نزدیک دجال بھی نکل چکا ہے۔ اور وہ کیا ہے، کبھی انہوں نے کہا ہے کہ وہ پادری ہے کبھی کسی کو بنایا مگر یہ الگ بات ہے لیکن فرق یہ ہے کہ ہمارے نزدیک دجال آۓ گا ابھی آیا نہیں ہے۔
  7. ساتواں فرق یہ ہے کہ ہمارے نزدیک عیسیٰؑ الگ شخصیت ہیں اور مہدیؑ رضوان الگ شخصیت ہیں۔ دو الگ الگ شخصیتیں ہیں جبکہ قادیانیوں کے نزدیک مہدیؑ رضوان اور عیسیٰؑ ایک ہی زات کے دو نام ہیں دونوں ایک ہی ہیں الگ الگ نہیں ہیں۔
  8. ہمارے نزدیک یاجوج ماجوج، وہ قیامت کے قریب نکلے گی، آۓ گی لیکن قادیانیوں کے نزدیک وہ بھی آ چکی ہے۔

یہ بنیادی فرق ہے ہمارے عقیدے میں اور قادیانیوں کے عقیدے میں۔

متعلقہ بیانات

تعزیت اور صبر

حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں تمہیں ضرور آزماؤں گا، کن چیزوں کے ساتھ؟ کبھی کوئی دشمنوں کا خوف تمہارے اوپر طاری کر کے، کبھی فقروفاقہ، اورکبھی میں تمہیں آزماؤں گا تمہارے [...]

اسمبلی کی بحث

29 مئی   1974؁ کو چناب نگر ریلوے اسٹیشن پر قادیانی اوباشوں نے قادیانی دھرم  کے نام نہاد چوتھے گرو ہ مرزا طاہر احمد کی قیادت میں نشتر میڈیکل کالج ملتان  کے طلبا [...]